
کنساشا : افریقی ملک کانگو میں کرسمس کی تقریب کے موقع پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ خودکش حملہ آور ریسٹورنٹ میں جاری تقریب میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد گرد کو بار کےعقبی دروازےپر روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔حکام کے مطابق دھماکے میں الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نامی ملیشیا کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔


































