Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فسلطینیوں کو مصر دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیسی

غزہ : اسرائیل کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے اعلان کے بعد مصری صدر سیسی نے فلسطینیوں کے غزہ سے جبری انخلا کی مخالفت کردی ہے۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ رفح سے فلسطینیوں کی جبری مصر بے دخلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ایسی کسی بھی کوشش کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا خاتمہ تصور کریں گے۔اسرائیل رفح کے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے اور ان کی رہائش کا بندوبست کرے۔مصری سرزمین کی جانب فسلطینیوں کو دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ضرورت پڑنے پر ایسی کوشش کو مصر طاقت سے بھی روکے گا۔ مصری صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور دوریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular