
کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کیلئے انکی رہائش پہنچ گئے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے
رہائش گاہ آمد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے اہل تشیع کو درپیش مشکلات اور عزاداری میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کردار قابل تحسین ہے، امن و امان کے قیام میں علمائے کرام گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں میرا مقصد محبت اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے ہر مکتبہ فکر اورسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کررہا ہوں۔ موجودہ حالات میں اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔


































