Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سکھ رہنما نجر کے قتل کی تحقیقات صرف 3 ہندوستانیوں تک محدود نہیں، ٹروڈو

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات صرف تین ہندوستانیوں تک محدود نہیں ہے۔ ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ہے جس میں مضبوط اور آزاد نظامِ انصاف ہے اور ہماری حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور انکوائری بھی جاری ہے جو صرف گرفتار تین افراد تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجر کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ اور آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔۔ ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ ٹروڈو نے خالصتانی رہنما کے قتل میں ہندوستانی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular