Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

احتجاج میں تشدد کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے اسلام آباد میں تنظیم کی مجلسِ عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مصالحانہ اور امن پسندانہ کردار انتہائی اہم اور خوش آئند ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں باہمی محاذ آرائی کے بجائے اجتماعی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ القدس کی آزادی مظلوموں کی فتح ثابت ہوگی۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
علامہ ساجد نقوی نے عالمِ اسلام کے درمیان اتحاد اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے مسائل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے چاہئیں۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر حسن میثمی اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular