Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شیعہ علماء کونسل کا پشاور سانحہ پر 3 روزہ سوگ اور 6 مارچ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے پشاور سانحہ پر 3 دن یوم سوگ کا اعلان کردیا، 6 مارچ کو کراچی سمیت پورے ملک میں پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے پشاور دھماکے کیخلاف کراچی کے عزاخانہ زہرا (ع) کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر علامہ عباس وزیری، علامہ اکبر زاہدی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ پشاور میں نماز جمعہ کے وقت افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، مملکت خداداد پاکستان آج پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، آج پشاور کے دھماکے اور گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کے روز 50 سے زائد نمازی شہید جبکہ 100 سے زائد نمازی زخمی ہیں، ہمارے ملک کا طاقتور سسٹم بھی دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کر پارہا، دہشتگردی ختم کرنے کے لئے کئی آپریشن کئے گئے، آج ہونے والا دھماکا نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہے، ریاست اور انتظامیہ دونوں ہی اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، ریاست اعلان کرے کہ وہ ناکام ہے تاکہ شہری اپنی حفاظت خود کرسکیں، گزشتہ بیس سالوں سے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا ہے، اگر دہشتگردوں کو پھانسی دی جاتی تو یہ واقعات رونما نہیں ہوتے، لوگ اپنی سیاسی مفادات کے لئے لانگ مارچ کر رہے ہیں، پاکستان کے شہریوں کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے جارہے، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے 3 دن یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، 6 مارچ کو کراچی سمیت پورے ملک میں پر امن احتجاج ہوگا، 11 مارچ بروز جمعہ کو پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کئے جائیں گے، ہمارے مطالبات ہیں زخمیوں کو اچھی طریقے سے طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کو 50 پچاس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular