
جنین : صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں جنین پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن میں جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی۔


































