ڈائریکٹر زیارات مشہد جبکہ دو اسسٹنٹ کوئٹہ اور کربلا میں بیٹھیں گے، اربعین اور عاشور پر حکومتی رضاکار کربلا جائیں گے، قافلہ سالار کی رجسٹریشن لازمی قرار
کوئٹہ کراچی کے درمیان 3ریسٹ ایریا بنیں گے، زائرین 14گھنٹے میں ایران پہنچ جائیں گے، زیارت اب عبادت ہونے جارہی ہے،علامہ شہنشاہ نقوی
کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت نے زائرین کا بڑامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے حج کی طرح زیارات کا ڈائریکٹر بھی مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈائریکٹر زیارات ایران،عراق اور شام جانے والے زائرین کے امور کی نگرانی کرے گا،ڈائریکٹر زیارات ایران کے مقدس شہر مشہد میں بیٹھے گا جبکہ کوئٹہ اور کربلا میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اس کی معاونت کریں گے،اربعین اور عاشور کے موقع حکومت زائرین کی خدمات کیلئے رضاکاروں کو کربلا بھیجے گی،زائرین کو لے جانے والے ہر قافلہ سالار یا اس کے ادارے کی رجسٹریشن ہوگی اور بغیر رجسٹریشن کوئی قافلہ نہیں لے جاسکے گا، حکومت نے بائی روڈ جانے والے زائرین کیلئے کوئٹہ اور تفتان کے راستے میں تین ریسٹ ایریا بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں زائرین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،حکومت نے سند ھ اور جنوبی پنجاب کے زائرین کیلئے مند کا بارڈر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ایرانی حکومت سے معاملات طے کرلئے گئے ہیں،کراچی سے جانے والے زائرین 14گھنٹے میں براستہ گوادر مند پہنچ جائیں گے،جہاں سے وہ جمالی کے مقام سے سرحد عبور کریں گے او ر دوگھنٹے میں زاہدان میں ہوں گے،حکومت نے کسی حادثے میں زائرین کی موت پر 5لاکھ،جبکہ زخمیوں کو 3لاکھ روپے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ایک مجلس سے خطاب میں حکومتی اقدامات کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے زیارت بدعت تھی جو اب عبادت ہونے جارہی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- زائرین کیلئے بڑے اقدامات،ڈائریکٹر مقرر،مند کا بارڈر بھی کھولا جائے…
زائرین کیلئے بڑے اقدامات،ڈائریکٹر مقرر،مند کا بارڈر بھی کھولا جائے گا
-
Ilyas - جنوری 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 25
- 0 minute read


































