
اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت کی جانب سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط میں ہیں۔دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر نقطہ نظر کا مشترک تناظر رکھتے ہیں.


































