
غزہ : غزہ کی وزارت صحت نے ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت سے صورتحال انتہائی سنگین ہونے سے خبردار کردیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ختم ہونیوالی ضروری ادویات کی تعداد تین سو اکیس تک پہنچ گئی ہے۔ جو کہ باون فیصد کمی کی نمائندگی کرتی ہے۔
طبی استعمال کی اشیا کی تعداد 710 تک پہنچ گئی ہے جو کہ 71 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی کمی انسٹھ فیصد ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق سب سے سنگین قلت ہنگامی شعبوں میں پائی جا رہی ہے اس کمی کے باعث تقریباً دو لاکھ مریض ہنگامی طبی سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ادویات کی قلت ایک لاکھ مریضوں کو جراحی خدمات سے بھی محروم کر رہی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ادویات کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو اموات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔


































