
جدہ : سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ۔سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جلیجلیہ اور مزریع النوبانی کے دیہات میں دو مساجد پر حالیہ حملے مذہبی مقامات کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو قابض طاقت کے طور پر ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں جارحیت روکنے، غیرقانونی اقدامات ختم کرنے اور آبادکار تشدد کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر مجبور کرے۔


































