
اسلام آباد: پولیس نے عمران خان کے قریب ساتھی اور سینئر پارٹی رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کرنے پہنچے تھے۔ انہوں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے حراست میں لے لیا۔ ادھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے۔ لاہور۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی سڑکیں بند ہیں اور پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔


































