
نیویارک : نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا نے امریکہ پر سب سے بڑی بھتہ خوری کا الزام لگایا ہے۔ اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا کے دو تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینا بحری قزاقی سے بھی بدتر اقدام ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وینزویلا کے ساحل کے نزدیک سے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کے معاملے پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی کوسٹ گارڈز وینزویلد کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں تیسرے تیل بردار جہاز کا انتظار کر رہے ہیں۔


































