
تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کی سلامتی کے لیے علاقائی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ امریکہ کی موجودگی ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک صرف ایران اور عمان ہیں، اس لیے اس آبی گزرگاہ کا انتظام بھی انہی کے پاس ہونا چاہیے۔ آبنائے ہرمز میں ایران کی موجودگی خطے کے امن اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہزاروں کلومیٹر دور سے آ کر اس علاقے میں مداخلت کر رہا ہے اور یہی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین، فضائی حدود اور عسکری سہولتیں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس حوالے سے پہلے جیسی صورتحال دوبارہ بحال نہیں ہوگا۔


































