Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ملک میں ایک بار پھر فرقہ واریت و انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہاہے، زاہد علی آخونزادہ

اسلام آباد: شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے تنظیم کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو وفاقی دارالحکومت میں سرعام قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کی ہے اور مرتکب افراد کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو عاقبت نااندیش عناصر فروغ دے کر وطن عزیز کی پرامن اتحاد امت کی فضا کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، جس کی جانب وقتاً فوقتاً توجہ دلائی جاتی رہی ہے، لیکن اس ضمن میں حکومت کے روایتی انداز میں کیے جانیوالے اقدامات ناکافی اور بے اثر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک عزیز میں یہی انتہا پسندی سینکڑوں پاکستانیوں کی جان لے چکی ہے، جسے دوبارہ ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالے کسی بھی طور ملک و دین کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بدولت ہر مکتب فکر میں موجود فرقہ پرستوں اور انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، اسی لیے ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں دے کر بعض عناصر فضا کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جس کی کوئی محب وطن کبھی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کی اس ضمن میں ابھی تک کی خاموش پالیسی اور روایتی اقدامات کو معنی خیز اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرعام دھمکیاں دینے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular