Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

قطری وزیر اعظم اور طالبان سربراہ میں خفیہ مذاکرات

کابل : قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی اور طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔ قطری وزیراعظم نے بارہ مئی کو دورہ افغانستان کے موقع پر قندھار میں طالبان سپریم لیڈر سے ملاقات کی۔ کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ طالبان سپریم لیڈر کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ جسے عالمی برادری کے ساتھ تناؤ کو حل کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات افغان حکمرانوں کی جانب سے اپنی تنہائی کو ختم کرنے کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے نئی آمادگی کا اشارہ ہے۔ اس ملاقات کی امریکی انتظامیہ کو بریفنگ دی گئی۔ امریکی انتظامیہ طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھانے سمیت تمام امور پر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ قطری وزیراعظم نے ہیبت اللہ کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت پر پابندی کو ختم کرنے سمیت تمام امور کو اٹھایا۔ رائٹر کے مطابق وائٹ ہاؤس نے مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ طالبان نے بھی فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular