دنیابھر جو مساجد سعودی فنڈنگ سے چل رہی ہیں ان کے فنڈز روک دئے جائیں گے اور انتظام مقامی افراد کے حوالے کردیا جائے گا،سابق سعودی وزیر انصاف
پہلے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کی جنیوا مسجد کو سوئس ایڈمنسٹریٹو کونسل کے حوالے کیا جائے، کونسل مسلمانوں سے مل کر اپنی مرضی سے امام اور پیش امام کا تقرر کر سکتی ہے
ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے دنیا بھر میں اپنے فنڈز سے بننے والی مساجد کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف محمد بن عبدالکریم عیسیٰ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جو مساجد سعودی عرب کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں ان کی فنڈز کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت نے مغربی ممالک میں قائم اپنی مساجد کا انتظام مقامی افراد کے سْپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پوری دنیا میں پھیلی سعودی عرب کے فنڈز سے چلنے والی مساجد کو لوکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ تمام مساجد کو محفوظ ہاتھوں میں دے دیا جائے، سعودی وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کی جنیوا مسجد کو سوئس ایڈمنسٹریٹو کونسل کے حوالے کیا جا رہا ہے، اس مسجد کا انتظام کونسل مقامی مسلمانوں کے ساتھ مل کر سنبھالے گی، اب مسجد انتظامیہ اپنی مرضی سے امام اور پیش امام کا تقرر کر سکتی ہے، سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف محمد عبدالکریم عیسیٰ نے یہ بات جرمنی میں ہولوکاسٹ کے متاثرین کے ایک کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعودی عرب کا مساجد کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ
سعودی عرب کا مساجد کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ
-
Ilyas - فروری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 26
- 0 minute read


































