Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر حملے، 7 علیحدگی پسند ہلاک

جدہ : سعودی جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبہ حضرموت میں عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ جس میں سات علیحدگی پسند ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔ سعودی اتحاد نے حضرموت کے شہر سیئون میں ہوائی اڈے اور ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی وزارتِ اطلاعات کے نائب وزیر محمد قیزان کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئےجب یمنی سرکاری افواج حضرموت میں فوجی ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال رہی تھیں۔ حضرموت میں ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے فوجی مراکز اور تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے جنوبی یمن کے دھڑوں کو ’مسئلہ جنوب کے منصفانہ حل پر بات چیت‘ کے لیے ریاض میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں اس کانفرنس کی درخواست یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر رشاد العلیمی نے کی تھی۔ سعودیہ نے تمام دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع وژن تیار کرنے کے لیے اس میں شرکت کریں جو جنوبی عوام کی امنگوں کو پورا کر سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular