Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی دباو اور دھمکیاں، نام ایک بارپھر بلیک لسٹ سے خارج


یمن پر عرب اتحاد کے حملے میں 222بچے ہلاک وزخمی ہوئے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اعتراف، پھر بھی سعودی اتحاد کو بلک لسٹ سے نکال دیا
پانچ سالہ جارحیت سے یمن مکمل طور پر تباہ ہو گیا،فیصلہ شرمناک ہے ، طاقت ور عناصر کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ بچوں کو ہلاک کر کے بچ سکتے ہیں،انسانی حقو ق تنظیمیں
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے سعود ی عرب کے دباو¿ اور فنڈز روکنے کی دھمکی پر ایک بار پھر اس کا نام بچوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی فہرست سے نکال دیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودیہ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال یمن میں 2159 بچوں کے خلاف 4042 سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں، 359 بچے ہلاک اور 1447 سے زیادہ معذور ہوئے تھے، 222 بچے سعودی اور باقی دوسرے گروپوں کی کارروائی میں ہلاک اور زخمی ہوئے، اسکے باوجود انتونیو گوتریس نے کہا کہ سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا ، انہوں نے اس کا جواز فضائی حملوں سے ہلاکتوں اورمجروح ہونے میں کمی اور سعودی یاداشت کو قرار دیا جس میں مزید احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس پروگرام پر اگلے 12 مہینے میں نظر رکھی جائے گی اور اس میں کسی طرح کی غفلت یا خلاف ورزی پر دوبارہ اس فہرست میں شامل کر دیا جائے گا،انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال سے جاری جارحیت سے یمن مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس نے بدترین انسانی بحران کو جنم دیا ہے،تازہ فیصلے سے بچوں کو اور زیادہ نقصان پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ہیومن رائٹس واچ میں بچوں کے حقوق کے شعبے کے ڈائریکٹر جو بیکر نے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کوشرمناک قرار دیا،اس فیصلے سے طاقت ور عناصر کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ بچوں کو ہلاک کر کے بچ سکتے ہیں ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular