Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کی یمن میں انصار اللہ کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری

لندن: برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں انصار اللہ کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، جس میں زمینی اور بحری دونوں محاذوں پر کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گارڈین کے مطابق مجوزہ آپریشن کا بنیادی مقصد بحیرۂ احمر میں تیل کی برآمدات اور عالمی جہاز رانی کو درپیش رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عسکری حکام مختلف فوجی منصوبوں پر غور کر رہے ہیں اور وسطی یمن ممکنہ کارروائی کا مرکزی میدان بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو یمن کی جنگ ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے، جس کے اثرات صرف یمن تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular