
صنعا: انصار اللہ تحریک کے رہنما علی القحوم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو علاقے کی پیشرفت کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں مثبت تبدیلی لانے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمانی ثالث مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کر رہا ہے اور ہم ابھی تک اس کی حمایت کر رہے ہیں اور اس بارے میں پر امید ہیں۔ کچھ مسائل میں اچھی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یمنی فریق نے اپنی لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس ملک کے عوام کے دکھوں اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے گیس اور تیل کے وسائل کی فروخت سے آمدنی حاصل کرنے کے علاوہ انسانی بنیادوں پر مقدمات کی بندش کا خواہاں ہے۔ القحوم نے مزید کہا کہ مذاکرات کا عمل مثبت ہے اور ہم یمنی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تبادلہ خیال اور افہام و تفہیم کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے سعودی عرب کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں امن کے لئے کردار ادا کرے اور یہ سعودی عرب، یمن اور خطے کے مفاد میں ہے۔


































