Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب درسی کتابوں سے یہودیوں سے متعلق آیات ہذف کر رہاہے، عبد المالک الحوثی

صنعا: انصار اللہ تحریک کے پیشوا سید عبدالملک الحوثی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ریاض، اپنی درسی کتابوں سے یہودیوں سے متعلق قرآنی آیات کو ہٹا کر اسرائیل کو مطمئن کرنے کے درپے ہے، کہا کہ سعودی عرب نے اس تناظر میں قرآن کے معانی کو تحریف کرنے کی طرف رجوع کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک الحوثی نے ہفتے کے روز متعدد اسلامی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت اور مغرب کی پیروی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی یہودیوں اور اسرائیل کے بارے میں اپنے تعلیمی چارٹ میں بھی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ریاض درسی کتابوں سے یہودیوں سے متعلق قرآنی آیات کو ہٹا کر اس سمت میں بڑھ رہا ہے، کہا ہے کہ آل سعود اس مقام پر پہنچ گیا ہے کہ وہ اپنی درسی کتب سے ان قرآنی آیات کو ہٹا رہے ہیں، جو یہودیوں کے جرائم کے بارے میں بتاتی ہیں اور ان کی مذمت کرتی ہیں۔ بغیر کسی شرم کے وہ صیہونی یہودیوں کا قرآن سے زیادہ احترام کرتے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن کی آیات سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے انہیں ہٹا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آل سعود نے اس مسئلہ کے لیے آیات کے بعض معانی کو بھی بدل دیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب کے ایک رہنماء نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کا مستقبل کا اتحادی ہے۔ انصاراللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں اس وقت ہو رہی ہیں، جب ہم اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ صیہونیوں نے مردہ باد عرب کا نعرہ لگایا۔ بلاشبہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی طرح اپنے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی ہے، جو اب اسرائیل کے ساتھ دوستی پر مبنی ہے۔ الحوثی نے نشاندہی کی کہ اسرائیل اپنے تعلیمی چارٹ اور تعلیمی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی بنیاد پر اپنے بچوں کو تعلیم دیتا ہے۔ یہ تہذیب اخلاقیات کی سرخ لکیریں عبور کرتی ہے اور ہم جنس پرستی کو قانون بناتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular