Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پابندیوں کے شکار ممالک اتحاد کے ذریعے امریکی ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آيت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے سے تعاون اور اتحاد قائم کرکے پابندی کے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں، اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ کام ممکن ہے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکوو سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے انقلاب کی کامیابی کے فوری بعد ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اورگذشتہ 12 برسوں میں لگائی گئی سخت ترین پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سخت پابندیوں نے ایران کو اپنی داخلی توانائيوں اور صلاحیتوں کی طرف متوجہ کرایا اور پابندیوں کے اس عرصے میں ترقی و پیشرفت کے بہت سے اسباب فراہم ہوئے اور ایران سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیکل اور بیالوجی، ایرواسپیس، نیوکلیائی اور نینو سمیت مختلف میدانوں میں حیرت انگیز پیشرفت کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے پوری طرح استفادہ کریں تو تمام فریقوں کے لیے اس کے بے حساب فوائد ہوں گے۔ انھوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت اور عالمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں سمیت ایران اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے میدانوں کا ذکر کرتے ہوئے شمال جنوب کوریڈور کے پروجیکٹ کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یہ کوریڈور دونوں ملکوں اور اسی طرح روس اور خطے کے مفاد میں ہے اور فریقین کو اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ایران اور بیلاروس کے درمیان پائے جانے والے بہت سارے مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی غنڈہ گردی والی پابندیاں ان ہی مشترکات میں سے ایک ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular