
ماسکو: روس نے یوکرین پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغ دئے۔ حملے میں توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین کے عوام کرسمس منانے میں مصروف تھے کہ روس نے بڑا حملہ کردیا۔
خارکیف ریجن اور دارالحکومت کیف اور دث مقامات پر پاور اسٹیشنز میزائلوں کا نشانہ بنے۔ جس سے بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ لوگ حملے سے بچنے کیلئے زیرزمین ٹرین اسٹیشنوں میں گھس گئے۔ صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے جان بوجھ کر کرسمس کے موقع کا انتخاب کیا۔ روس نے حملے میں ستر سے زائد میزائل اور سو سے زائد ڈرونز استعمال کئے ۔ ڈیفنس سسٹم نے پچاس میزائلوں اور بیشتر ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔


































