
کیف : روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دوسرے شہروں پر بڑا حملہ کردیا۔ روسی فوج نے یوکرین کے شہروں پر درجنوں میزائل اور ڈرون داغ دئے۔ جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کیف پر حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روسی میزائلوں نے اوڈیسہ کے شہر بلیک سٹی میں خوراک کے گودام کو نشانہ بنایا۔ جس سے آگ بھڑک اٹھی جبکہ دیگر کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ یوکرین کی اعلیٰ فوجی کمان نے دعویٰ کیا کہ رات کے وقت داغے گئے ڈرونز کو تباہ کردیا۔ بدقسمتی سے ہلاک اور زخمی عام شہری ہیں۔ بلند و بالاعمارتیں۔ مکانات اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ تازہ حملے ایسے وقت کئے گئے جب روس یوم فتح کی پریڈ کی تقریب کی تیاریاں کر رہا ہے جو 9 مئی کو منعقد ہوگی۔


































