
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جنگ بھڑکانے اور اسے بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مغرب نے جن کو بوتل سے نکالا۔روسی صدرپیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد بنائے گئے ڈھانچے کو توڑ دیا ہے ۔امریکہ اور اس کے اتحادی لامحدود طاقت چاہتے ہیں۔ مغرب تنازعات کو ہوا دے رہا ہے اور اقتصادی جنگ بھی لڑ رہا ہے۔ اقتصادی پابندیوں نے روس کو اس طرح اپاہج نہیں کیا جیسا کہ ان کا ارادہ تھا۔ مختلف ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیاں خود کو سزا دے رہی ہیں۔ مغرب کبھی کچھ حاصل نہیں کرسکے گا۔ روسی صدر نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے میں شرکت کو معطل کردیا ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر امریکا جوہری ہتھیاروں کے تجربہ میں پہل کرتا ہے تو روس کو بھی جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔


































