
ماسکو: روس نے یوکرینی صدر کی جانب سے مذاکرات کیلئے پیش کیا گیا امن فارمولا مستردکردیا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹریو میں کہاکہ یوکرین اب بھی حقیقی امن مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔ یوکرین کا مغربی مدد سے روس کو مشرقی یوکرین اور کریمیا سے نکالنے کا مقصد ایک واہمہ تھا۔ دشمن یوکرینی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کو غیر فوجی بنانے،انہیں غیر فعال کرنے اور وہاں سے روسی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے کی ہماری تجاویز کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوکرین اپنی بھلائی کیلئے ہماری بات مانے ورنہ فیصلہ روسی فوج کرے گی۔


































