امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل گیا اسے پابندی کے مطالبہ کا حق نہیں ،چین
نیویارک( نیوز ڈیسک) روس اور چین ایران پر اسلحہ خریداری کی پابندی میں توسیع میں رکاوٹ بن گئے،. روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور چین کے سینئر سفارت کار وینگ یی نے سلامی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس کو خطوط بھیج کر پابندیوں میں توسیع کی مخالفت کی اور لکھا کہ امریکا غیر ذمے داری اور بے ہودگی کا مظاہرہ کر رہا ہے یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، وہ ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کے دوبارہ عائد کیے جانے کی مخالفت کریں گے۔چین نے لکھا کہ امریکا جوہری معاہدے سے نکل گیا لہذا اسے کوئی حق نہیں کہ وہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرے کہ پابندیوں کو جلد دوبارہ عائد کیا جائے،ادھرایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر اسلحے کی پابندی کی تجدید پر کام کررہا ہے پابندیوں کے نتیجے میں بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں اوران پابندیوں کی بدولت ایرانی حکومت کو اربوں ڈالر سے محروم کردیا گیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران پر اسلحہ پابندی میں توسیع، روس چین آڑے آگئے
ایران پر اسلحہ پابندی میں توسیع، روس چین آڑے آگئے
-
Ilyas - جون 11, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































