Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 12 پاور گرڈز مکمل تباہ

کیف: روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فضائی حملے میں متعدد یوکرینی پاور گرڈز کو نشانہ بنایا، ڈرونز اور میزائیلوں کے حملے میں یوکرین کے 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 21 ڈرونز اور 55 میزائیلوں میں 39 ناکارہ بنا دیئے گئے، حملوں میں یوکرین کا بنیادی پاور سسٹم تباہ ہوا، متعدد مقامات پر بجلی بند ہو گئی۔
دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی تعلقات پر غور کیا۔ دونوں رہنماؤں کی روس یوکرین جنگ اور مسئلے کے حل پر بھی بات چیت کی گئی، یوکرینی صدر نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular