Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کا آغاز

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف آپریشن نصر کے آغاز کا اعلان کر دیا. ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن کو ’آپریشن نصر‘ کا نام دے دیا، حملے کوڈ نام یا حیدر کرار کے تحت شروع کئے گئے ہیں، تمام جنگی یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں، فوج ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کے اسٹریٹجک فضائی اڈے نیواتیم اور تل نوف کو نشانہ بنایا گیا ہے، کارروائی اسرائیل کے میزائل حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست لبنان پر حملے روک دے، جارحیت دہرائی گئی تو مزید سخت جواب دیں گے، خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، تاما محاذوں پر فائر بندی قبولیت کی شرط تھی، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد کرمان شاہ میں دفاعی نظام ایکٹو کر دیا گیا، دفاعی نظام کے ذریعے اسرائیلی حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے، تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ فلسطین و لبنان میں حملے ثبوت ہیں، اسرائیل امن کی زبان سے ناواقف ہے، مزاحمتی محاذ بھی امریکا اسرائیل سے انہی کی زبان میں بات کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کو خبردار کیا تھا لبنان پر حملے برداشت نہیں کریں گے، رات کو حملہ آور دشمن کو بھرپور جواب مل گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular