
تمام حریت پسند قومیں اورعوام اٹھ کھڑے ہوں اور سیاسی رہنما صحیح موقف اختیار کریں تو اسرائیل جیسے موذی مرض کی جلد ہی بساط لپٹ جائے گی،حماس
صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اختلافات دور کرنا اور اتحاد و یکجہتی ضروری ہے،دنیا کو فلسطینی گروہوں کی مدد کرنا چاہئے، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) حماس اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے اقدامات سے مقابلے کیلئے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو نئی صہیونی کابینہ کے قیام سے کوئی سروکار نہیں اور وہ اپنی سرزمین اور مقدسات کی مکمل آزادی تک جائز اور قانونی تحریک جاری رکھیں گے، حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ اگر دنیا کی تمام حریت پسند قومیں اورعوام اٹھ کھڑے ہوں اور سیاسی رہنما صحیح موقف اختیار کریں تو اسرائیل جیسے موذی مرض کی جلد ہی بساط لپٹ جائے گی،خطے کے ممالک صہیونی حکومت کیساتھ اپنے ثقافتی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اسلامی ممالک اور مسلمان عوام کو غاصب صہیو نی ریاست کیساتھ تعلقات معمول پر لانے والوں کے کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کے لئے صدی ڈیل کو انتہائی اہم چیلنج قرار دیا،ادھر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما ماہر مزہر نے تمام فلسطینی گروہوں کی نمائندگی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صہیونی سازشوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اختلافات دور کرنا اور اتحاد و یکجہتی قائم کرنا ضروری ہے ،انہوں نے دنیا کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ صہیونی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینی گروہوں کی مدد کریں،انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی فلسطینی گروہ اس اقدام کو غداری اور خیانت تصور کرتے ہیں۔


































