
علی گڑھ : بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی ایک کالج نے طلبہ و طالبات کے مذہبی لباس پہننے پر پابندی لگادی۔ ڈی ایس کالج میں طلبہ و طالبات حجاب یا زعفرانی مفلر پہن کر داخل نہیں ہوں سکیں گے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راج کمار ورما کا کہنا ہے کہ ہم طلبہ و طالبات کو منہ ڈھک کر کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے انڈیا کی ریاست کرناٹک میں طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب کرناٹک میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اور بائیں بازوں کی دیگر جماعتیں اس پابندی کے حق میں ہیں۔


































