مغربی ایشیا میں امریکی اقدامات کا مقصد ہر سطح پر امت مسلمہ کو کمزور کرنا ہے
صنعا(نیوز ڈیسک) انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جنگ پسندانہ اقدامات سے امریکا اور غاصب صہیونی حکومت کا مقصد ہر سطح پر امت مسلمہ کو کمزور کرنا ہے ، حالیہ مہینوں کے دوران غاصب صہیونی حکومت نے فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ اور ظالمانہ اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں ۔ مسلمانان عالم کو غاصب صہیونی حکومت کے ان جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے ،انہوںنے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے بعض عرب ملکوں خاص طور سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اس بات کو نہیں سمجھتے کہ غاصب صہیونی حکومت کی خوشامد کرنے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور انہیں مستقبل میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل سے تعلقات کا نتیجہ رسوائی کی صورت میںنکلے گا،انصار…
اسرائیل سے تعلقات کا نتیجہ رسوائی کی صورت میںنکلے گا،انصار اللہ
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































