Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

غزہ کے ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں، ریڈ کراس

جنیوا : انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت ممکن نہ رہنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ادارے کے مطابق ریسکیو کارروائیوں میں تاخیر صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کی شناخت اب شدید خطرے سے دوچار ہے۔ تنظیم کے مطابق اگر لاشیں طویل عرصے تک ملبے میں دبی رہیں تو ان کی شناخت کرنا تقریباً ناممکن ہو سکتا ہے۔ ریڈ کراس کے ترجمان پیٹ گرفتھز نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ انسانی باقیات تیزی سے تحلیل یا ناقابل شناخت حالت میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبہ ہٹانے اور لاشوں کی تلاش کے لیے درکار بھاری مشینری غزہ میں داخل نہیں کی جا رہی جس سے ریسکیو عمل سست ہے۔ غزہ کے صحت حکام کے مطابق اندازاً دس سے چودہ ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ دستی آلات اور ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر تلاش میں مصروف ہیں۔ ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل تاخیر سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کی شناخت کا حق بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular