Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

الفتح اور حماس میں مفاہمت سے اسرائیل میں کھلبلی

حماس اور الفتح کے رہنماوں کی ملاقات اور ورچوئل مذاکرات، دونوں تنظیموں کا الحاقی منصوبے اور ٹرمپ کے متنازع امن منصوبے کی مخالفت کا اعلان
 قومی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے،الفتح، صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت کا منصوبہ سرفہرست ہے،حماس
رام اللہ (نیوز ڈیسک)فلسطین میں سیاسی حریف الفتح اور حماس مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق اسرائیلی منصوبے کے خلاف متحد ہو گئے ، رام اللہ میں نیوز کانفرنس کے دوران دونوں جماعتوں نے الحاقی منصوبے اور ٹرمپ کے متنازع امن منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا، الفتح کے سینئر عہدیدار جبریل الرجوب نے کہا کہ ہم توسیع پسندی کے خلاف کوششوں میں قومی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے،بیروت سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حماس کے رہمنا صالح العاروری نے کہا کہ یہ اتحاد اس انتہائی خطرناک صورت حال میں ایک اہم موقع ہے اور یہ ہمارے لوگو ں کیلئے اسٹریٹجک طور پر ایک خدمت ثابت ہوگی،ادھر حماس کے رہنما حسام بدران نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن احمد حلس کے ساتھ ملاقات کی اور فلسطینیوں کے اتحاد پر زور دیا ، حسام بدران نے کہا کہ تمام فلسطینی گروہ سنیچری ڈیل اور غرب اردن کے الحاق کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں، اسرائیل نے حماس اور فتح کے درمیان تعاون پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ،اسرائیلی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئی اور سخت شرائط کا سامنا ہے، موجودہ شرائط میں حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی ختم ہوکر صلح اور باہمی تعاون میں تبدیل ہورہی ہے ،ادھر حماس کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا کہ تحریک حماس ایک ایسا جامع قومی منصوبہ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت سر فہرست قرار پائے، انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس حقیقی قومی اتحاد کے ذریعے ایک بار پھر استقامت کے عمل کا اعتبار بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ سیاسی فیصلوں میں تمام فلسطینی گروہ شامل ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular