Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

فلسطین کی حالیہ پیشرفت اسرائیل کیساتھ سمجھوتوں کی سازش کیلئے موت کا الارم ہے، ولی امرالمسلمین

تہران : ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تحریک مزاحمت کو مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر نشر خطاب میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کو آواز دے رہا ہے اور جب تک فلسطین سے غاصب صیہونیوں کا قبضہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہر دن کو یوم القدس سمجھنا چاہیے۔ آپ نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نسل پرست اور کینہ پرور عالمی طاقتوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مسجد الاقصی کے دفاع میں فلسطینیوں کی حالیہ اسقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے واقعات نے صیہونی دشمن کے ساتھ مفاہمت کے تمام منصوبوں پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔ فلسطین کی حالیہ پیشرفت اسرائیل کیساتھ سمجھوتوں کی سازش کیلئے موت کا الارم ہے. ایران فلسطینیوں اور ان کی تحریک مزاحمت کا حامی ہے اور ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خیانت آمیز عمل کی مذمت کرتے ہیں۔اس سال یوم القدس ایسے وقت میں منایا جارہا ہے کہ جب ساری چیزیں فلسطین کے حال اور مستقبل میں نئے توازن کے قیام کا عندیہ دے رہی ہیں اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ آج غاصب صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکا کو بھی دنیا میں پے در پے شکستوں کا سامنا ہے ، اسے افغانستان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایران کے خلاف دباؤ ڈالنے کی پالیسی دم توڑ گئی ہے، عالمی معیشت پر اس کی گرفت کمزور ہوئی ہے اور خود امریکا کا اندرونی نظام زبوں حالی کا شکار ہے. انہوں نے فلسطینی نوجوانوں پر درود و سلام بھیجتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام جس بھر پور انداز میں آج اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے اس سے استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کو بڑا حوصلہ ملا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular