Tue Nov 24, 2026

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

روزانہ کی خبریں

بچے کو بار بار کہنے کے باوجود اس کے کام نہ کرنے کی وجوہات

بچے کو بار بار کہنے کے باوجود اس کے کام نہ کرنے کی وجوہات

میرا ایک ۱۲ سالہ بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ کوئی بھی کام بیٹے سے بار بار کہہ کر تھک جاتی ہوں تو وہ انجام دیتا ہے۔ ایسا کیا کروں کہ وہ ایک ہی دفعہ کہنے پر کام کو انجام دے؟
یہ شکایت سب والدین کی طرف سے ہے کہ وہ بچوں کو کام کرنے کا کہتے ہیں لیکن وہ سنتے ہی نہیں، کرنا تو دور کی بات۔
اس کی چند وجوہات ہیں

بچے سے کاموں کی بےجا توقعات اور والدین کو مشورہ
شاید ہماری توقعات بچوں سے ان کے کام کرنے کی طاقت سے زیادہ ہیں یعنی بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم بچے پر کاموں کی برسات کر دیتے ہیں۔
ایک دن ایسا کریں سکون سےبیٹھیں، کاپی پنسل اٹھائیں اور جو آپ نے بچے کو کام کہے ہوتے ہیں ان کی فہرست بنائیں آپ خود مشاہدہ کریں گے کہ ایک لمبی لسٹ تیار ہو جائے گی۔
بعض اوقات ہمیں خود بھی کوئی اتنے کام کرنے کو کہے تو ہم بھی اس کی بات پر کان نہیں دھریں گے لہذا بعض اوقات بار بار کاموں کا کہنا بچے کو باغی بنا دیتا ہے۔

کس وقت بچے کو کام کہا جا رہا ہے، اہمیت کا حامل ہے؟
بعض اوقات اس ” وقت” آپ بچے کو کام کرنےکا کہہ رہے ہیں جب وہ کام کرنا (نوعیت اور کیفیت کے اعتبار سے) اس کی بساط میں ہی نہیں تو وہ کیسے کرے؟
ممکن ہے ہمارا خیال ہو کہ ہمارا بیٹا یہ کام کر لے گا لیکن ہم سراسر غلطی پر ہوتے ہیں مثال کے طور پر اُس وقت جب بچے کا کمرہ مکمل طور پر بکھرا ہوا ہے جس کو مرتب کرنے کی ہمت حتی والدہ کو بھی نہیں ہو رہی تو وہ بیچارا بچہ کیسے کرے گا؟
ہاں! یہ بھی ہے کہ بچے کا مزاج زیادہ دیر کام پر توجہ رکھنے والا نہیں ہے یعنی اگر چاہتے ہیں کہ بچہ کام میں شریک رہے تو تھوڑے وقت کے لیے ایسا ممکن ہے لیکن اگر وہی کام طولانی ہو جائے بالفرض ایک گھنٹے تک پہنچ جائے تو بچے کا رجحان کسی اور کام کی طرف ہو جائے گا۔
جیسے اوپر کمرے کی مثال دی گئی، آپ کمرے کے کاموں کو تقسیم کر لیں مثلا الماری والدہ مرتب کریں اور کھلونے وغیرہ بچہ اٹھائے۔
بچے کا حوصلہ پست کرنے میں والدین کا کردار!
بعض اوقات ممکن ہے ہم نے خود بچے کا حوصلہ پست کیا ہو۔
بچے کا حوصلہ پست ہونے کی چند وجوہات ہیں۔
بچے کا حوصلہ پست ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ والدین بچے کو حد سے زیادہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں یعنی اسے خود فیصلہ لینے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ والدین کو چاہیے کہ بہت سے موقعوں پر بچے کو خود فیصلہ لینے دیں۔ لہذا احتیاط کریں اور بچے کے حوصلے کو پست نہ کریں۔ اگر مسلسل کام بچے کے سپرد کریں اور اسے فیصلہ لینے دیں گے تو یہ عمل اس کے فیصلہ لینے کی قوت میں مضبوطی کا باعث بنے گا۔ مثلا کمرے کی صفائی لیکن ایسا نہ ہو کہ مسلسل اس سے کمرہ صاف کرنے کا تقاضا کریں اگر مسلسل اس سے مطالبہ کریں گے تو یہ اس کے فیصلہ لینے کی قوت کو ضعیف کرے گا۔ لیکن اگر چند بار اس نے خود کمرہ صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا تو یہ خود اس کے اپنے نظم کا باعث بنے گا۔

والدین کے قول و فعل میں تضاد!
یہ نکتہ ان والدین کےلیے ہے جن کی توقعات اور آرزوئیں اپنے بچوں سے زیادہ ہیں۔
یہاں تک کہ ہم بچے سے وہ خواہش کررہے ہوتے ہیں جسے ہم خود بھی نہیں کرتے لہذا بچوں سے صرف اس کام کی توقع رکھیں جسے آپ خود بھی انجام دیتے ہوں۔

بچے پر حکم نہ چلائیں
بچوں سے اپنے مطالبات کا اظہار، حکم صادر کرنے کی صورت میں کبھی نہ کریں۔
یہ کرو، یہ نہ کرو ایسے جملوں کا ادا کرنا صحیح نہیں بلکہ گزارش والے انداز میں کریں مثلا کیا آپ یہ کام کریں گے……
پہلا نکتہ یہ ہے کہ درخواست کام کروانے والے انداز میں ہو البتہ حکمی صورت میں نہ ہو۔
دوسرا نکتہ ایک کام کے مکمل ہونے تک مسلسل درخواست کرتے رہیں یعنی پہلی درخواست ہی ایسی ہو جیسے آپ دسویں کر رہے ہیں۔ جب آپ نے بچے سے کوئی کام طلب کیا لیکن اس نے انجام نہیں دیا اور آپ نے اسے فورا ڈانٹنا شروع کر دیا تو ایسے بچہ کبھی بھی اپنی اصلاح نہیں کرے گا۔ اسی وجہ سے اوپر تذکرہ کیا کہ درخواست مسلسل لیکن حکمی انداز میں نہ ہو۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر وہ کام انجام نہ بھی دے تو وہ خود ہی اپنے آپ کو ملامت کرے گا۔

زیادہ نصیحت تربیت میں بہت نقصان دہ ہے۔

چھوٹے جملوں کا استعمال کریں ان کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔

بچوں کو چھوٹا درس دیں ان میں آپ کے لمبے لمبے لیکچر سننے کی ہمت نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے

Most Popular