Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں دخترانِ رہبرِ معظم کی ریلی

کراچی : دخترانِ رہبرِ معظم کے زیر اہتمام کراچی میں شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا علیہ السلام ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد خواتین، طالبات و اور بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین اور پاکستان کے پرچم تھامے حق کیلئے ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران کے اسکول کی معصوم شہید بچیوں کیلئے ننھی بچیوں نے پھول تھامے یونیفارم پہنے احتجاج کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکا کا کہنا تھا سید علی خامنہ ای شہید ہو کر بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ امام حسین ؑکے پیغام پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی کیلئے سر کٹا دیں گے لیکن جھکائیں گے نہیں۔ مقررین نے کہا کہ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، جس پر امامِ عصرؑ کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکا اور صیہونی ریاست اسرائیل کی مجرمانہ کارروائی ہے، جو ان کیلئے سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔ مقررین نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو میں احتجاج کرنے والوں پر کارروائی کے دوران 30 سے زائد افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے منتظمین نے اپنے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کیے جائیں، شہداء کے قاتلوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور کراچی میں نوجوانوں کے قتل میں ملوث امریکی میرینز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ اعلامیے میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا جائے اور امت مسلمہ کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔ ریلی کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی، جس میں شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کیلئے، امام زمانہ حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular