Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

ڈنمارک میں قرآن سوزی، مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ کی لہر

کوپن ہیگن : سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن سوزی کے شرمناک اقدام پر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسلم دشمن تنظیم پیٹریاٹرن گار لائیو کے حامیوں نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے اور ترکیہ کا پرچم جلادیا۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے۔ کویت کی وزارت خارجہ نے کہاکہ مجرموں کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اظہار رائے کی آزادی اسلام یا کسی دوسرے مذہب کی توہین کے لیے استعمال نہ کی جائے۔اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان مجالی نے کہا ہے کہ اس اقدام نے نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دی۔ اسے آزادی اظہار رائے نہیں سمجھا جا سکتا۔ خلیج تعاون کونسل۔ سعودی عرب ۔ ایران ۔ قطر۔ مراکش اور عرب امارات سمیت بیشتر مسلم ممالک نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک سے ایسے نفرت انگیز واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular