Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اقتباس | شوہر كا احترام

شوہر کے استقبال سے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنائیں

ہر انسان كو اپنى شخصيت سے پيار ہوتا ہے۔ اس كا دل چاہتا ہے كہ دوسرے بھى اس كى شخصيت كا احترام كريں اور جو اس كى شخصيت كا احترام كرتا ہے وہ اس كا محبوب بن جاتا ہے اور توہين كرنے والوں سے اس كا دل متنفر ہو جاتا ہے۔

خواتین محترم اپنى ذات سے محبت اور احترام كى خواہش ايک فطرى جذبہ ہے ليكن ہر شخص آپ كے شوہر كے دلى جذبات كا احترام كرنے اور ان كى عزت كرنے كے لئے تيار نہيں۔ گھر سے باہر سينكڑوں افراد اور طرح طرح كے بدتميز لوگوں سے اس كا سابقہ پڑتا رہتا ہے جو اكثر اوقات اس كى توہين اور اس كى شخصيت كو مجروح كرتے ہيں۔

چونكہ آپ اس كى شريک حیات اور مونس و غمخوار ہيں اس لئے وہ آپ سے اس بات كى توقع ركھتا ہے كہ كم سے كم گھر ميں آپ اس كا احترام كريں اور اس كى مجروح شخصيت كو سہارا ديں۔ اس كو عزت دینے سے آپ چھوٹى نہيں ہوجائيں گى بلكہ اس كو طاقت و توانائي اور حوصلہ عطا كريں گى۔

آپ كے چند حوصلہ افزا جملے اس کے سرگرم عمل رہنے كے لئے ايك نئي روح پھونک ديں گے۔

خواتین محترم! اپنے شوہر كو سلام كيجیے ہميشہ اس كو آپ کہ کر مخاطب كيجیے۔ اگر كسى محفل ميں ساتھ جارہی ہيں تو اس كو آگے ركھیے۔ دوسروں كے سامنے اس كى تعريف و تحسين كيجیے۔ مہمانوں كے سامنے بھى اس كا احترام كيجیے۔
كہيں ايسا نہ ہو كہ مہمانوں كى بزم میں اپنے شوہر كے وجود كو نظر انداز كرديں اور آپ كى تمام تر توجہات مہمانوں پر مركوز رہے۔

جب دروازہ كھٹكھٹائے تو كوشش كيجیے كہ آپ خود دروازہ كھوليں اور مسكراہٹ كے ساتھ اس كا استقبال كيجیے۔ كيا آپ جانتى ہيں كہ آپ كا يہ چھوٹا سا عمل آپ كے شوہر كے دل پر كتنا اچھا اثر ڈالے گا ؟

شايد گھر كے باہر اسے گوناگوں مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہو اور وہ شكستہ دل اور پريشان حال گھر آيا ہو۔ آپ كا مسكراتے لبوں سے استقبال كرنا، اس كے تھكے ہارے جسم ميں ايک تازہ روح پھونک دے گا اور اس كے دل كو سكون و اطمينان عطا كردے گا۔ 

ممكن ہے خواتين ان باتوں پر تعجب كريں اور كہيں يہ كيسى عجيب و غريب تجاويز ہیں۔ بيوى شوہر كے خير مقدم كے لئے جائے اور اسے خوش آمديد كہے وہ كوئي غير اور اجنبى تو ہے نہيں كہ اسے اس بات كى ضرورت ہو كہ اس كا خير مقدم كيا جائے اور خوش آمديد كہا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular