Tue Nov 24, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

قطری وزیرخارجہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات کے فروغ کی کوششں کے عزم کا اظہار

تہران : قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ قطری وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم (جی ای سی ایف) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ان کا ملک مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع سے امن قائم ہو سکتا ہے۔ پیداواری ممالک کو توانائی کی پالیسیوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مزید علاقائی تعاون خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کے لیے ایران کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ایشیا میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی سے کشیدگی اور عدم تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے، غیر ملکی، خطے کے ممالک اور حکومتوں کی شناخت اور شخصیت کا احترام نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دنیا کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے مسلسل اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا اور ترقی کی راہ میں مضبوطی سے پیش قدمی کی اور دشمن کیا چاہتا ہے اس کی پرواہ نہیں کی حتیٰ کہ امریکیوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ان کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular