
دوحہ : قطر نے یورپی یونین کے ممالک کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ قطر کے وزیرِ توانائی سعد الکعبی نے فنانشل ٹائمز سے انٹریو میں کہا کہ اگر رکن ممالک نے جبری مشقت اور ماحولیاتی نقصانات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے نئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا تو قطر یورپی یونین کو گیس کی ترسیل بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات یہ ہے کہ میں یورپ جا کر اپنی آمدنی کے پانچ فیصد سے محروم ہو جاتا ہوں تو میں یورپ نہیں جاؤں گا۔ میں خالی دھمکی نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ قطر انرجی کی پیدا کردہ آمدنی کے پانچ فیصد کا مطلب قطر کی ریاست کی پیدا کردہ آمدنی کا پانچ فیصد ہے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے اس لیے میں اس طرح کے پیسے سے محروم نہیں ہو سکتا۔ اور کوئی بھی اس قسم کے پیسے کو کھونا قبول نہیں کرے گا۔


































