
تہران : ایران نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے اور شہادت میں 94 امریکی شہریوں کو ملزم قرار دیا ہے۔ایران کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور عدلیہ کے نائب سربراہ کاظم غریب آبادی نےبتایا کہ عدالتی حکام نے فرد جرم کیلئے تمام ضروری دستاویزات جمع کرلی ہیں جو تین مکمل جلدوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدمے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی جنرل کینتھ ایف میکنزی مرکزی ملزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں خطے کے بعض ممالک ۔ جرمنی اور برطانیہ کے شہریوں نے بھی تعاون کیا ۔ ہم نے معلومات کیلئے سات ممالک کو سفارتی خطوط بھیجے ہیں تاہم انہوں نے ان خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا۔


































