
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے مقبوضہ علاقے ماریو پول کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یہ ولادیمیر کا مقبوضہ علاقے کا پہلا دورہ ہے۔ ماریوپول پر روسی افواج نے قبضہ کرکے اس کا انضمام کرلیا تھا۔ ایک سرکاری ویڈیو میں پیوٹن کو رات کے وقت سڑکوں پر گاڑی چلاتے اور لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پیوٹن بذریعہ ہیلی کاپٹر ماریوپول پہنچے ۔ انہوں نے شہر کے کئی اضلاع کا سفر کیا اور راستے میں رک کر مقامی افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے روسی شہر روسٹوو آن ڈان میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقات بھی کی۔ پیوٹن نے گذشتہ روز کریمیا کا بھی دورہ کیا۔


































