
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ماضی کا بدلہ لینے کیلئے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزارتِ دفاع کے ساتھ سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ سابق امریکی انتظامیہ نے جان بوجھ کر حالات کو مسلح تنازع کی طرف دھکیلا۔ واشنگٹن کا خیال تھا کہ روس کو قلیل مدت میں کمزور یا حتیٰ کہ تباہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے چھوٹے خنزیر فوراً سابق امریکی انتظامیہ کے ایجنڈے میں شامل ہو گئے اس امید پر کہ ہمارے ملک کے زوال سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے علاقائی اہداف یا تو سفارتکاری کے ذریعے یا پھر فوجی طاقت کے استعمال سے حاصل کرے گا۔ وہ سنجیدہ مذاکرات نہیں چاہتے تو روس میدانِ جنگ میں اپنی تاریخی سرزمین کو آزاد کرائے گا۔
روسی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ماسکو نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے.


































