
تل ابیب : غزہ جنگ نے صیہونی فوجیوں کو ذہنی مریض بنادیا۔ فوجیوں کے درمیان خودکشی کا رجحان بڑھ گیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوجیوں کی خودکشیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار تئیس اور چوبیس میں اڑتیس فوجیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ان میں سے 28 واقعات اکتوبر 2023 کے بعد پیش آئے۔ اس کے مقابلے میں 2022 میں 14 اور 2021 میں 11 خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔


































