
پٹیالا : بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالا میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر ہندو انتہاپسندوں کے حملوں اور جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔خالصتان کے حامیوں نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔ ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پرحملے کرنے اورانہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالا میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور پولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔


































