
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ نوکنگز مظاہروں میں لاکھوں امریکیوں کی شرکت ٹرمپ کی ‘سب سے پہلے اسرائیل’ پالیسی کے خلاف غصے کا اظہار ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بادشاہ نامنظور مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیل فرسٹ پالیسی سے نالاں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں پزشکیان نے لکھا کہ امریکی عوام اس پالیسی پر شدید غصے میں ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اسرائیلی مفادات امریکی جمہوریت پر حاوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے لوگ ان پالیسیوں سے تھک چکے ہیں جو ان کے بقول اسرائیل کو فوقیت دیتی ہیں۔
دوسری جانب ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک میں خوش آمدید جس کا آغاز ہم نے 47 سال قبل کیا تھا یعنی بادشاہ نامنظور۔ رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز امریکا کی تمام پچاس ریاستوں اور یورپ میں لاکھوں افراد نے ان مظاہروں میں شرکت کی، جہاں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا.


































