
کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جامع مسجد امامیہ پشاور میں خودکش حملے کے خلاف محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے گورنر ہاؤس کے راستے میں کھڑی رکاوٹوں کو ہٹا کر مرکزی دروازے کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا، جس میں مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں بشمول علامہ مختار امامی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، آئی ایس کراچی کے صدر دیباج رضا، مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی، علامہ صادق تقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور سمیت کثیر تعداد میں ملی شخصیات و کارکنوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنے کے شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


































