Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی جامعات میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج، 2300 سے زائد مظاہرین گرفتار

واشنگٹن: امریکی جامعات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے، امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی طلباء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا، جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کرکے حکومت سے فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت واپس لایا جائے۔ مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular